21 اپریل 2020 - 07:53
افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 28 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبوں بلخ اور تخار میں طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں بلخ اور تخار میں طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان  دہشت گردوں  کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا پہلا واقعہ صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں 9 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملے کی زد میں راہگیر بھی آگئے اور ایک بچے کی ہلاکت ہوگئی۔

اسی طرح صوبے تخار میں بھی طالبان دہشت گردوں  کے حملے میں 19 اہلکار ہلاک ہو گئے اور 5 زخمی ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں طالبان کمانڈر مولوی سیف الدین سمیت 3  دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

342/